موسم بہار کے تہوار

شی جن پھنگ  کی موسم بہار کے تہوار کے موقع پر  عام لوگوں سے ملاقات 

بیجنگ (لاہورنامہ) دیلیوبو گاؤں، جو بیجنگ اور تیانجن کو سبزیوں کی فراہمی کے حوالے سے جانا جاتا ہے، آنے والے جشن بہار کے دوران بڑے شہروں کو زرعی مصنوعات فراہم کرے گا.

چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیانجن میں اپنے دو روزہ دورے کے پہلے اسٹاپ کے طور پر  اس گاؤں کا دورہ کیا ،  جو  گزشتہ موسم گرما میں شدید سیلاب سے متاثرہ دیہاتیوں  میں سے ایک تھا ۔ انھوں نے مقامی زرعی پیداوار کی بحالی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 چین کے سب سے اہم تہوار جشن بہار  سے قبل شی جن پھنگ کئی برسوں سے عام لوگوں سے ملاقات کرنے، خاص طور پر پسماندہ گروہوں کا دورہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے  ہیں۔ ایک ماہ قبل 2024 کے نئے سال کا پیغام دیتے ہوئے شی جن پھنگ نے ان مسائل کا ذکر کیا تھا جن کو فوقیت دی جائے گی، ان میں سیلاب، طوفان، زلزلے یا دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ عوام شامل ہیں۔

  جب وہ دیلیوبو گاؤں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملنے آئے تو انہوں نے ایک بار پھر  متاثرہ لوگوں کی زندگی  کے بارے میں سوالات پوچھے۔ انہوں نے گاؤں کے افراد سے کہا کہ "سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور مختلف سطحوں کی  پارٹی کمیٹیاں اور حکومتیں  ہمیشہ ہر ایک کی حفاظت اور خوشحالی کے بارے میں فکر مند  اور کوشاں ہیں”۔