لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پی ایچ سے ایم او یو کے بعد پی آئی سی ایمرجنسی کا ہارٹیکلچر ورک مزید خوبصورت ہوگا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی کا جیل روڈ پر 27فت اونچا خوبصورت ڈیزائین کا حامل مانومنٹ مکمل ہوگیا۔ پی آئی سی ڈائیگناسٹک لیب 98 فیصد مکمل ہو گئی۔ لیب سامان بھی پہنچ گیا۔
مریضوں کے لواحقین کیلئے پی آئی سی کی وسیع وعریض سرائے (مہمان خانہ) مکمل ہوگئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ دوردراز سے آئے مریضوں کے اٹنڈنٹس سرائے میں سردی گرمی و بارش سے محفوظ رات گزار سکیں گے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پی آئی سی کا آج علی الصبح دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو سی اینڈ ڈبلیو اور ٹیپا کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے پی آئی سی تھرڈفلور بحالی، سرائے اور ڈائیگناسٹک سنٹر کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا۔
کمشنر لاہور نے پی آئی سی کے گرد بھرپور ہارٹی کلچر ورک اور فنشنگ کاموں کا جائزہ لیا۔ مریضوں کی گاڑیوں اور ایمبولینسز کیلئے پی آئی سی ٹریفک ریویمپنگ مکمل ہوچکی ہے۔
کمشنر لاہور نے نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر پی آئی سی کے مختلف سیکشنز میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی مریضوں کے اٹنڈنس کیلئے وسیع اور بہترین سرائے(مہمان خانہ ) کی تعمیر کی گئی ہے۔