د بئی (لاہورنامہ)جشن بہار کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں چینی نئے سال کو منانے کے لیے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ہے۔
دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے،ڈیوٹی فری شاپس، اہم شاپنگ سینٹرز، دبئی اوپیرا ہاؤس سمیت مختلف علاقوں کے 230 سے زائد الیکٹرانک اسکرینوں پر چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول ایونینگ گالا کی پروموشنل ویڈیوچلائی گئی ہے ، جس نے بہت سے مقامی لوگوں کی اسپرنگ فیسٹیول گالا میں بھرپور دلچسپی پیدا کی۔ نئے سال کی شام کو دبئی ائیرپورٹ کی سب سے بڑی اسکرین پر بھی اسپرنگ فیسٹیول ایونینگ گالا براہ راست نشر ہو گا۔
حال ہی میں دبئی اوپیرا ہاؤس میں 10ویں یو اے ای اوورسیز چائنیز اسپرنگ فیسٹیول گالا کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر دو ہزار سے زائد سمندر پار چینیوں اورمختلف ممالک کے لوگوں نے مل کر جشن بہار کی خوشیاں منائیں ۔ سرگرمی کے دوران ، چائنا میڈیا گروپ کی اسپرنگ فیسٹیول ایونینگ گالا کی پروموشنل ویڈیو دبئی اوپیرا ہاؤس کی بڑی اسکرین پر نشر ہوئی۔
مقامی سامعین نے کہا کہ وہ چینی ثقافت میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اب دبئی میں کئی مقامات پر لوگ چائنیز اسپرنگ فیسٹیول کے ماحول کو محسوس کر سکتے ہیں۔