ریکوری یونٹ

حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے 530ملین روپے کی غیر قانونی دولت ریکور کرنے میں کامیاب

اسلام آباد: حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے پانچ سو تیس ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا، ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے،سب سے بڑی ریکوری سنگا پور میں آف شور اکاونٹ کی مد میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ پانچ سو تیس ملین روپے کی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مزید ریکوریاں جاری ہے، یہ رقم غیر ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکاونٹس کی مد میں ریکور کی گئی، اور ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے ، سب سے بڑی ریکوری سنگا پور میں آف شور اکاونٹ کی مد میں کی گئی ، بعض وجوہات کی بنا پرسنگاپور اف شوراکاونٹ کی تفصیلات کوخفیہ رکھاجارہاہے یہ رقم اکاونٹ میں خفیہ طورپر رکھی گئی تھی، ریکوری ایف آئی آے، ایف بی آراوردوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی ،چند ماہ میں سات ارب روپے سے زائد کی مزید ریکوری کاامکان ہے۔

بتایاجا رہا ہے کہ چھوٹے پیمانے سے شروع ریکوری میں تیزی لانے کے مزیداقدامات جاری ہے، بیوروکریسی کے تاخیر ی حربوں کے باوجود ریکوری میں تیزی کے لئے قانونی رکاوٹیں دور کرنے پر کام جاری ہے۔