گیس کی قیمتوں

گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے، ضیاء الدین انصاری

لاہور (لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت نے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر کے غریب عوام ظلم کیا ہے اور ان کی مزید مشکلات بڑھا دی ہیں۔

نگران حکومت بھی دیگر حکومتوں کی طرح آئی ایم ایف کی غلام حکومت ثابت ہوئی ہے۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث عام آدمی کا گزر مشکل ترین امر ہوچکا ہے۔

لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عوام میں بھاری بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کی سکت نہیں رہی۔ ایسے میں گیس او رپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکیرہی سہی کسر پوری کردی ہے جو عام پاکستانی پر ظلم کی انتہاء ہے۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ حکمران عوامی مشکلات کا سدباب کرنے کے بجائے آئے روز بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو ذہنی مرض میں مبتلا کر رہے ہیں،جوکہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔