چینی مارکیٹ میں سنہری مواقع

جشن بہار کے دوران چینی مارکیٹ میں سنہری مواقع کا فرو غ

بیجنگ (لاہورنامہ)ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے  دوران فلم  باکس آفس کا حجم (بشمول پری سیل) 8 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے.

جو چینی فلم کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ ان میں سے "یولو” یعنی "یو اونلی لیو وانس” you only live onceنامی فلم  مجھے اور میرے دوستوں  کو بہت زیادہ پسند آئی ۔

‘یولو’ ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جو دس بارہ سال تک  بغیر کسی کام کے گھر پر بیکار  پڑی رہی، اور  پھر ایک مرتبہ اس نے اتفاقاً باکسنگ کی تربیت دیکھی اور  یہ کھیل اس کے دل کو  بھا گیا۔

یوں اس نے اپنے افسردہ طرز زندگی کو  الوداع کہا اور ایک  گرمجوش زندگی کی راہ پر چلنے شروع کیا۔ فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والی  اداکارہ جیا لنگ چین کی معروف کامیڈین ہیں جو  تھوڑی فربہ ہیں۔لیکن فلم بندی کے تقریباً ایک سال میں انہوں نے اپنے کردار کے لیے 50 کلو گرام وزن کم کیا۔

اس فلم کو ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران "یو لو” نے چینی باکس آفس پر  2.718 بلین یوآن  کمائے جو سب سے زیادہ ہے۔مزید اہم بات یہ ہے کہ ایک سال میں 50 کلو گرام وزن کم کرنے کی کہانی نے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

فلم کی مقبولیت کے ساتھ ہی وزن میں کمی اور فٹنس کا موضوع بھی اہمیت اخیتار کرتا  جا رہا ہے۔ میری ایک سہیلی نے فلم دیکھنے کے  فوراً بعد ورزش کے لیے سوئمنگ پول جانا شروع کردیا  اور کئی دیگر دوستوں نے بھی اپنا وزن گھٹانے کے اہداف مقرر کیے۔توقع  ہے کہ وزن گھٹانے اور صحت پر لوگوں کی بڑھتی توجہ سے اس صنعت کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اس سال کے آغاز میں شنگھائی  سے متعلق ایک ٹی وی سیریز "بلاسمز شنگھائی” اتنی مقبول تھی کہ اس کے اختتام پر   شنگھائی میں میری ایک دوست فوراً  اس ٹی وی ڈرامے میں دکھائے جانے والے ایک ریستوران میں پہنچ گئی۔

ڈرامے کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ  ڈرامے میں ذکر کیے جانے والے مقامات کے دورے کے لیے گائڈبک بنائی گئی اور اس میں شامل مخصوص مقامی پکوانوں کی تعارفی سرگرمی کا بھی آغاز کیا گیا۔

ٹی وی سیریز میں بیان کی گئی نانجنگ روڈ کی مارکیٹ میں ایک مخصوص دیوار بنائی گئی  ہے جس کے سامنے لوگ حاضری دینے آتے رہتے ہیں ۔اور یہاں لوگ ڈرامے میں  دکھائے گئے مخصوص پکوانوں کا ذائقہ بھی چکھ سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 20 جنوری کو کھلنے کے بعد سے اس مارکیٹ میں ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 40 ہزار افراد آئے ہیں۔

15 فروری تک ، نانجنگ روڈ سے ملحقہ بزنس ڈسٹرکٹ کی 7 روزہ فروخت میں 2019 اسپرنگ فیسٹیول کے مقابلے میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا۔

کھپت معاشی ترقی کی ایک اہم قوت ہے۔ آئیے چینیوں کے  "ثقافتی اسپرنگ فیسٹیول ڈنر ” کے طورپر ماننے جانے والے اسپرنگ فیسٹیول گالا پر ایک نظر ڈالتے ہیں.

رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کوریج نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بہت سارے شانداراعداد و شمار میں سے  ایک بہت نمایاں ہے: اسپرنگ فیسٹیول گالا کے ساتھ  انٹریکٹویز  کی مجموعی تعداد 55.321 بلین تک پہنچ گئی۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دیکھتے ہوئے  برانڈز کی انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لینے کے عادی ہیں۔ سالانہ جشن بہار فیسٹیول گالا  تفریحی پروگراموں اور بڑے برانڈز کی پیشکش سمیت دونوں اعتبار سے  ایک قدرے اہم پلیٹ فارم ہے ۔

گالا کے اشتہارات کو "مستقبل کی معاشی ترقی کا سمت نما ” سمجھا جاتا ہے۔ اس سال اسپرنگ فیسٹیول گالا کے اشتہارات  میں بہت سارے برانڈز موجود ہیں: ہائی ٹیک انڈسٹری برانڈز جیسے نئی توانائی کی گاڑیاں اور موبائل فونز ہیں جو دنیا میں بھی بااثر ہیں۔

انٹرنیٹ انڈسٹری برانڈز جیسے ٹیلی کمیونیکیشن، ای کامرس، اور سوشل میڈیا ہیں جنہوں نے لوگوں کے طرز زندگی کو تبدیل کردیا ہے۔ کپڑوں، روزمرہ کی ضروریات، کھانے پینے کی مصنوعات کے برانڈز بھی ہیں. اسپرنگ فیسٹیول گالا کے اسٹیج پر بڑے برانڈز کی اتنی بڑی تعداد چین کی معاشی بہتری پر کاروباری حلقے کے پختہ اعتماد کی عکاس ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی وجہ سے کئی مقامات پر سیاحت کو بھی بہت زیادہ  فروغ ملا  ۔ اس سال اسپرنگ فیسٹیول گالا نے کاشغر، چھانگ شا، شین یانگ اور شی آن میں برانچ اسٹیج قائم کیے تھے جس سے ان شہروں کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

لوگ کاشغر میں سنکیانگ کے کھانے، چھانگ شا کے اسٹریٹ فوڈ ، شین یانگ کے برفانی مناظر اور شی آن کی تاریخی دلکشی کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران ، شین یانگ میں سیاحت کے آرڈرز کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1500 فیصد  کا اضافہ ہوا  ، جب کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کاشغر اور دوسرے  دیگر شہروں کی سرچ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔

ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ چین میں ایک فلم ،ایک ٹی وی سیریز یا فیسٹیول گالا بھی کھپت کے ایک رجحان کا باعث بن سکتا ہے ، جس سے ظاہر ہے کہ صارفین کی مارکیٹ میں لامحدود امکانات موجود ہیں۔

توقع کی جاتی ہے کہ  موسم بہار کی تعطیلات کے دوران ، لوگوں کا بین العلاقائی بہاؤ 2.311 بلین ہو سکتا ہے۔ ٹرینوں کے ٹکٹ  خریدنا مشکل ہے، شاپنگ سینٹرز میں تل دھرنے کو جگہ نہیں کندھے سے کندھا چھل رہا ہے.

ریستوراںوں  کے سامنے طویل قطاروں میں انتظار کا وقت 5 گھنٹے سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ چین بارونق مارکیٹ میں بے شمار مواقع موجود ہیں اور ان میں بہتر مستقبل کی بنیاد اورنوید بھی ہے۔