بیجنگ (لاہورنامہ)”اسپرنگ فیسٹیول چین میں سال کی سب سے اہم تعطیل ہے۔ تاریخی طور پر بھاری کھپت کا یہ دورانیہ معیشت کے لیے ایک اہم تھرمامیٹر بھی ہے۔
سپانوی "ایل منڈو” ویب سائٹ نے چینی اسپرنگ فیسٹیول پر یوں تبصرہ کیا۔موجودہ ڈریگن کے سال کے اسپرنگ فیسٹیول میں، بیرونی دنیا نے چین کی معیشت کے بارے میں حرارت کو محسوس کیا ہے۔
چین میں 474 ملین گھریلو سیاحتی دورے کیے گئے اورگھریلو سیاحوں نے سفر پر کل 632.687 بلین یوآن خرچ کیے، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب 34.3 فیصد اور 47.3 فیصد زیادہ ہے۔
ملک بھر میں سرحدی معائنہ کرنے والے اداروں نے کل 13.517 ملین چینی اور غیر ملکی افراد کے ملک میں داخلے اور باہر جانے کی نگرانی کی، جس میں یومیہ اوسطاً 1.69 ملین مسافر تھے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 گنا زیادہ ہے۔
فلم باکس آفس 8 دنوں میں 8 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا، اسپرنگ فیسٹیول کی فلموں کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا.چین میں اسپرنگ فیسیٹول کے دوران صارفین کی مارکیٹ گرمجوشی سے بھرپور ہے، جس نے ڈریگن کے سال کی معیشت کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا ہے۔
اس سال کا اسپرنگ فیسیٹول اقوام متحدہ کی چھٹی کے طور پر درج ہونے والا پہلا تہوار ہے۔دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اس چینی قمری سال کے آغاز کو کسی نہ کسی شکل میں مناتا ہے۔
باہمی ویزا سے استثنیٰ، کسٹم کلیئرنس کی سہولت اور راستے کی بحالی سمیت دیگر سازگار پالیسیوں میں، ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ سیاحت نے اپنی بحالی کو تیز کیا ہے۔ چینی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک سفر کرتی ہے، جو کہ مقامی سیاحتی صنعت کے لیے اچھی خبر ہے۔
متعلقہ پلیٹ فارمز کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال اسپرنگ فیسیٹول کی چھٹیوں کے دوران چینی سیاحوں نے دنیا بھر کے 1,700 سے زیادہ شہروں کا دورہ کیا۔
اسپرنگ فیسٹیول کی گرمجوشی سے بھرپور کھپت کے ذریعے، لوگوں نے چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ کے فوائد کو دیکھا ہے اور چین کی معیشت کے درجہ حرارت کو محسوس کیا ہے۔
جنوری کے آخر میں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2024 کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو 0.4 فیصد پوائنٹس سے بڑھا کر 4.6 فیصد کر دیا۔ 2024 میں، چین کی معیشت پراعتماد کیا جا رہا ہے کہ وہ بحالی اور بہتری کو جاری رکھے گی، اور دنیا کی معیشت میں حرارت پیدا کرے گی۔