ای سی ایل

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر عدالتی حکم پرکیبنٹ ڈویژن اور نیب نے جواب جمع کرا دیا

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدرن لیگ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر عدالتی حکم پرکیبنٹ ڈویژن اور نیب نے جواب جمع کرا دیا،عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو 19 مارچ تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پرکیبنٹ ڈویژن اور نیب نے جواب جمع کرا دیا،کیبنٹ ڈویژنے فریقین کی فہرست سے نام ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے اصل فریق وفاقی وزارت داخلہ ہے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ شہبازشریف کی فیملی کے عدم تعاون سے تفتیش میں مشکلات پیش ہیں ،شہبازشریف کے ایک بیٹے سلمان شہبازجواب دیئے بغیر ملک سے باہر چلے گئے ہیںہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ کو 19 مارچ تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی اور فریقین کے وکلاکو بحث کیلئے طلب کر لیا۔