شنگھا ئی اسپر ٹ

چین کا شنگھا ئی اسپر ٹ کو اجا گر کر نے کا اعلان 

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر  بیجنگ میں ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔

اپنی تقریر میں وانگ ای نے نشاندہی کی کہ شورش زدہ عالمی صورتحال کے تناظر میں "شنگھائی اسپرٹ” اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے تعاون کے  پلیٹ فارم  کی مزید ضرورت ہے۔

جمعہ کے روز  وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کو صدی کی تبدیلیوں میں ‘مستحکم اینکر’ بنانے پر زور دیا۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کو سفارتی ترجیح بنانا جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں کہ اس سال آستانہ سربراہ اجلاس نتیجہ خیز ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے نئے امکانات ہونگے، اور دنیا میں دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ایس سی او کی مزید خدمات سرانجام دی جائیں۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل چانگ منگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم چھ رکن ممالک سے بڑھ کر 26 رکن ممالک پر مشتمل خاندان بن چکی ہے جس میں رکن ممالک، مبصر ممالک اور مکالمے کے شراکت دار شامل ہیں ۔

ایس سی او نے مختلف سماجی نظام اور ترقیاتی راستے کے حامل ممالک کے درمیان  یکجہتی، کھلے پن، جیت جیت، جامعیت پر مبنی تعاون کا ایک نیا ماڈل تشکیل دیا ہے۔