شی جن پھنگ

شی جن پھنگ کا مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتیں تیار کرنے پر زور

بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ جیانگ سو کے وفد کے ساتھ حکومتی ورک رپورٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اعلی معیار کی ترقی کو اولین فرض کے طور پر انجام دیا جائے اور مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتیں تیار کی جانی چاہئیں۔

منگل کے روز انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے انقلاب کے نئے دور اور صعنتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں موقع سے فائدہ اٹھا کر اختراعات پر مزید زور دیتے ہوئے نئی صنعتوں کو فروغ دینا ہوگا ، مستقبل کی صنعتوں کی تعمیر کی قبل از وقت منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور جدید صنعتی نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دینے کا مطلب روایتی صنعتوں کو نظر انداز یا ترک کرنا نہیں ہے۔ مختلف علاقوں کو اپنے اپنے مقامی حالات کے مطابق اپنے وسائل ، صعنتی بنیاد اور سائنسی تحقیق کے حالات سمیت دیگر عناصر کی بنیاد پر نئی صعنتوں، نئے ماڈل اور نئی قوت محرکہ کی ترقی کا انتخاب کرنا چاہئے تاکہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے روایتی صعنتوں کو اپ گریڈ کیا جائے، اعلی معیار تک لے جایا جائے اور انہیں اسمارٹ اور سبز بنایا جائے ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں نجی معیشت اور نجی صعنتی اداروں کی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے تمام بزنس انٹیٹی کی اندورنی قوت محرکہ اور اختراعاتی قوت حیات کو بڑھانا چاہیئے۔ ہمیں سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور باصلاحیت افراد کے نظاموں کی اصلاحات کو گہرا کرنےکے ساتھ ساتھ نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے راستے میں کھڑی رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔