بیجنگ (لاہورنامہ) یو این سی ٹی اے ڈی کے مطابق 2023 میں عالمی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس صورتحال کے پیش نظر تمام ممالک سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھا رہے ہیں۔ چینی حکومت کی رواں سال کی ورک رپورٹ میں متعدد "پلس اور مائنس” کا حساب کرکے اپنا جواب دے دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے "پلس ” کی بات سے شروع کرتے ہیں. غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کی جانے والی صنعتوں کی فہرست کو وسعت دینے سے لے کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سروس گارنٹی کو مضبوط بنانے تک ، پھر غیر ملکی اہلکاروں کی چین میں کام کرنے ، تعلیم حاصل کرنے اور سفر کرنے کی سہولت کو بہتر بنانے تک ، چین نے انہیں سرمایہ کاری اور کاروبار شروع کرنے کے لئے اہم ضمانتیں بھی فراہم کی ہیں۔
"پلس” کے علاوہ، "مائنس” کی بات بھی ہے.حکومتی ورک رپورٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی کے لیے منفی فہرست کو کم کرنے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی پر عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے اور ٹیلی کمیونیکیشن اور طبی دیکھ بھال جیسی خدمات کی صنعتوں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
"پلس اور مائنس” کے علاوہ، غیر ملکی سرمایے سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے قومی سلوک کا نفاذ ان کاروباری اداروں کے عملی مسائل کو حل کرنے میں چینی حکومت کے خلوص کی عکاسی کرتا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری چین کی جدید کاری میں ایک اہم قوت ہے۔ چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں میں چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر منافع کی شرح تقریباً 9 فیصد رہی ہے جو بین الاقوامی سطح پر نسبتاً ایک اعلی معیار پر ہے۔
یہ دیکھنا مشکل نہیں ہے کہ چین کا انتخاب کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور منافعے حاصل کئے ہیں ۔ حال ہی میں، امریکہ اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں متعدد غیر ملکی چیمبرز آف کامرس کی ایک سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کی اکثریت چین کو سرمایہ کاری کے لئے دنیا میں پہلا انتخاب یا سرفہرست تین مقامات کے طور پر دیکھتی ہے.