لمی برادری

چین کی اعلی معیار کی ترقی دنیا کے لیے مواقع لاتی ہے،عا لمی برادری

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے دو سیشن دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی شخصیات کے مطابق چینی طرز کی جدیدیت نے چین کی معاشی ترقی کے لیے حوصلہ افزائی کا ایک مستقل سلسلہ فراہم کیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ چین اپنی ترقی، علاقائی خوشحالی اور عالمی معاشی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈھاکہ ٹریبیون، بنگلہ دیش کے ایڈیٹر ان چیف ظفر سوبھان کا کہنا ہے کہ چین عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، چین نے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔

چین کے اقدامات کو نہ صرف بنگلہ دیش میں بلکہ تمام ترقی پذیر ممالک میں بے حد سراہا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد غیر مشروط ہے، چین شراکت دار بننا چاہتا ہے اور خوشحالی وترقی میں شریک ہونا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں رواں سال کے ترقیاتی اہداف اور کاموں کی تفصیل پر روشنی ڈالی گئی ہے جو چینی حکومت کے عوام پر مبنی، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو اہمیت دینے کے فلسفے کی عکاسی کرتی ہے۔