قومی عوامی کا نگر یس

چین، 14ویں قومی عوامی کانگریس کا دوسراسیشن اختتام پذیر

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سیشن کا اختتامی اجلاس بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں منعقد ہوا۔

پیر کے روز چینی میڈیا گروپ کے مطابق اختتامی اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں جن قراردادوں اور قوانین کی منظوری دی گئی، ان میں مرکزی حکومت کی ورک رپورٹ پر قرارداد، ریاستی کونسل کا نیا ترمیم شدہ نامیاتی قانون، 2023 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد اور 2024 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر قرارداد، 2023 کے مرکزی اور مقامی بجٹ کے نفاذ اور 2024 کے مرکزی اور مقامی بجٹ سے متعلق قرارداد ، قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ پر قرارداد، نیز سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی ورک رپورٹ پر قرارداد شامل ہیں ۔