ایک ملک، دو نظام

پرامن وحدت اور ایک ملک، دو نظام” مادر وطن کی وحدت کی تکمیل کا بہترین طریقہ ہے

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کے زیر اہتمام نیوز بریفنگ میں ایک صحافی نے پوچھا کہ رواں سال چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں صرف "مادر وطن کی وحدت کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانے” پر زور دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے "پرامن وحدت” کا ذکر نہیں کیا گیا۔ کیا یہ چائنیز مین لینڈ کی پالیسی میں تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے؟

اس حوالے سے بدھ کے روز چینی میڈ یا گرو پ کے مطا بق ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کے ترجمان چھن بین حوا نے کہا کہ "پرامن وحدت اور ایک ملک، دو نظام” تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کا بنیادی اصول ہے اور مادر وطن کی وحدت کی تکمیل کا بہترین طریقہ ہے.

جو آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں اور چینی قوم کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ ہم سب سے زیادہ خلوص اور کوششوں کے ساتھ پرامن وحدت کو عملی جامہ پہننانے کے لئے تیار ہیں، لیکن ہم کبھی بھی طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا وعدہ نہیں کرتے اور تمام ضروری اقدامات کرنے کا انتخاب محفوظ رکھیں گے۔

اس کا مقصد بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور مٹھی بھر”تائیوان کے علیحدگی” پسندوں اور ان کی سرگرمیوں کو شکست دینا ہے. ترجمان نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس "تائیوان کی علیحدگی” کی کسی بھی قسم کی سازش کو ناکام بنانے، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنے کا پختہ عزم، مکمل اعتماد اور صلاحیت موجود ہے اور ہم مادر وطن کی وحدت کے نصب العین کو ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔