بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ رواں سال جنوری سے فروری تک چین کی صنعتی معیشت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور پہلے دو ماہ میں مقررہ پیمانے سے اوپر صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 7 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔
منگل کے روز حکام کے مطابق مینوفیکچرنگ کی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ جاری رہا جس میں پہلے دو مہینوں میں سال بہ سال 9.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نجی سرمایہ کاری میں ڈبل ڈیجٹ کا اضافہ جب کہ تکنیکی تبدیلی کی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 15.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پہلے دو ماہ میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 7.5 فیصد اضافہ ہوا، جس سے مسلسل تین ماہ تک ترقی میں تیزی آئی۔
مقررہ پیمانے سے اوپر کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 8.7 فیصد اضافہ ہوا ، جو مقررہ پیمانے سے اوپر تمام صنعتی اداروں کی ترقی کی شرح سے زیادہ تھا۔
چین کےقومی محکمہ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک امریکی ڈالر کے حساب سے چین کی مجموعی غیر ملکی صنعتی تجارت میں سال بہ سال 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں مشینری، گھریلو برقی سازو سامان سمیت دیگر صنعتوں کی برآمدات نے ڈبل ڈیجٹ کی ترقی حاصل کی ہے۔