بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت دفاع کے انفارمیشن بیورو کے ڈائریکٹر اور وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وؤ چھیئن نے حال ہی میں فوج سے متعلقہ امور پر اعلان کیا۔
ایک رپورٹر نے امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور فلپائن کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں پہلی مشترکہ بحری مشق کے انعقاد، چار ممالک کے وزرائے دفاع کے مشترکہ اعلامیے اور امریکہ، جاپان اور فلپائن کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں امریکہ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ اس کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اقتصادی، سفارتی اور فوجی اثر و رسوخ کو ختم کرنا ہے۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟
وؤ چھیئن نے کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ یہ رہا کہ ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا مقصد دیگر مخصوص ممالک کو نشانہ نہیں ہونا چاہیے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ جنوبی بحیرہ چین میں چین کی سرگرمیاں معقول، قانونی اور قابل جواز ہیں۔
اس کے برعکس، خطے سے باہر کے کچھ ممالک اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اکثر بحری جہاز اور ہوائی جہاز جنوبی بحیرہ چین میں بھیجتے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ چین کے خلاف ایک "چھوٹا حلقہ” بناتے ہیں، اور یہاں تک کہ نام نہاد باہمی دفاعی معاہدے کو متحرک کرنے سے چین کو دھمکیاں دیتے ہیں اور مجبور کرتے ہیں جو غیر ذمہ دارانہ اور انتہائی خطرناک ہے۔
وؤ چھیئن نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین علاقائی ممالک کا مشترکہ گھر ہے۔ ہم نے ہمیشہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کی تجویزدی ہے، اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی ہے، اور علاقائی کشیدگی کو مزید شدت دینے کی بھرپور مخالفت کی ہے۔
چین نے کبھی بھی اپنی طاقت سے چھوٹوں کو نہیں دھمکایا ہے ، لیکن ہم فلپائن کو کبھی بھی غیر معقول مشکلات پیدا کرنے نہیں دے گا۔ جب قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی بات آتی ہے تو چینی فوج ہمیشہ اپنی بات کو برقرار رکھتی ہے۔