بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ جلد ہنگری کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ہنگری کے حکام نے رواں سال چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی کے دورہ ہنگری کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شامل ہونے والے یورپی یونین کے پہلے ملک کے طور پر، ہنگری کا چین کے ساتھ تعاون تیزی سے گہرا ہو رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔
ہنگری کے وزیر خزانہ وولگا میخائل نے کہا کہ ہنگری۔سربیا ریلوے چین اور ہنگری کے تعاون سے زیر تعمیر منصوبہ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ریلوے آپریشنل ہونے کے بعد یہ چین کے ساتھ بہتر اقتصادی تعلقات کے قیام کا ایک نیا نقطہ آغاز ہو گا۔
نیشنل بینک آف ہنگری کے گورنر میٹرکس گیورگی نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، یہ ممالک کے درمیان جیت جیت کا رشتہ ہے۔
"بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کا پہلا عشرہ بہت کامیاب رہا ہے اس کا مقصد مستقبل میں مشترکہ جیت کی دنیا تعمیر کرنا ہے، یہ ایک دوررس اہمیت کا حامل انیشی ایٹو ہے ْ مالیاتی شعبوں میں بھی ہنگری اور چین نے اپنے تعاون کو گہرا کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔