شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال

"شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کا بین الاقوامی ورژن ہنگری میں نشر

بڈا پسٹ(لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ کے ہنگری کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کا بین الاقوامی ورژن ہنگری کے قومی ٹیلی ویژن سمیت مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے جس کی لانچنگ تقریب بڈاپیسٹ میں منعقد ہوئی۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق مشترکہ خوشحالی اور سبز ترقی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، "شی کے پسندیدہ اقوال” کا بین الاقوامی ورژن صدر شی جن پھنگ کی تقاریر اور حوالہ دئے گئے چینی کلاسکی اقوال کا انتخاب، بین الاقوامی نقطہ نظر سے چینی دانشمندی کی تشریح کرتا ہے.

اور صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی دانش مندی اور گہرے تاریخی و ثقافتی علوم سمیت چینی طرز کی جدیدیت کے ثقافتی ماخذ اور نتیجہ خیز کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کا بین الاقوامی ورژن ہنگری کے دوستوں کے لیے شی جن پھنگ کے گورننس کے نظریات اور چین کی شاندار روایتی ثقافت کو سمجھنے کے لیے ایک دریچہ کھولتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہنگری کے دوستوں کے ساتھ مل کر چین اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھ کو فروغ دینے اور چین-ہنگری کے دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے مل کر کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔