صدر آصف علی زرداری کا پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

صدر آصف علی زرداری کا پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (لاہورنامہ)صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے پیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی 2024 بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے.

صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہو گا۔