بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ایک آزاد ریاست کا قیام فلسطینی عوام کی دیرینہ خواہش ہے اور اقوام متحدہ میں باضابطہ رکنیت اس تاریخی عمل میں ایک اہم قدم ہے۔
یہ بین الاقوامی برادری کا بھرپور مطالبہ اور تمام فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے عمل کی حمایت کریں اور دو ریاستی حل کے نفاذ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کے لیے مضبوط ضمانت فراہم کریں۔
اس حوالے سے جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں بھاری اکثریت سے منظور کردہ قرارداد ،فلسطینی عوام کے حق خودارادیت بشمول آزاد ریاست نیز اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی اہلیت کی توثیق کرتی ہے۔
چین ، جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق سلامتی کونسل کی درخواست کی حمایت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ فلسطین جلد ہی اقوام متحدہ کا مکمل رکن بن جائے گا اور دیگر رکن ممالک کی طرح مکمل اور مساوی حقوق سے فائدہ اٹھائےگا۔