بیجنگ (لاہورنامہ) چھیوشی میگزین کے 16 مئی کے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے.
"جامع گہری اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے چینی طرز کی جدیدیت میں مضبوط قوت کی مسلسل فراہمی”۔ یہ دسمبر 2012 سے مارچ 2024 تک اس موضوع پر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن، معاصر چین کے لئے ایک کلیدی اقدام ہے جو چینی طرز کی جدیدیت کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرتا ہے۔ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے، ہمیں اصلاحات اور ہمہ جہت انداز سے کھلنے کے عمل مزید گہرا کرنا ہوگا اور اعلی معیار کی ترقی اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے مضبوط قوت فراہم کرنی ہوگی.
اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل اور اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کو محدود کرنے والے نکات اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے، ترقیاتی ماحول اور لوگوں کے ذرائع معاش کے میدان میں مشکلات کو ختم کیا جائِے، اور عوامی توجہ کے حامل اہم نوعیت کے مسائل پرتوجہ دینی ہوگی ۔
اس کے علاوہ بڑے خطرات کو مؤثر طریقے سے روکنا اور حل کرنا چاہیے نیز معاشرتی ترقی کو مسلسل ایک متحرک قوت فراہم کرنی چاہیے.