بیرون ملک قرضوں

بیرون ملک قرضوں اور وی آئی پی پروٹوکول کےخلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور:لاہور نے ہائیکورٹ بیرون ملک قرضوں اور وی آئی پی پروٹوکول کےخلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5مئی تک ملتوی کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین نے معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم اور دیگر وزرا ءعوام کے پیسے سے پروٹوکول استعمال کر کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔حکومتی نمائندے فائیو سٹار ہوٹلز میں کھانا کھاتے ہیں جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے۔درخواست گزار نے مزید استدعا کی کہ حکومت کو بیرون ممالک سے امداد لینے سے روکا جائے۔

وزیر اعظم سمیت وزرا ءکو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکا جائے اورپروٹوکول استعمال کرنے والوں کے خلاف نیب قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔