بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام مبارکباد کا ایک خط ارسال کیا۔
جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تبادلے ہزاروں برسوں پر محیط ہیں۔ 2022 میں ، پہلے چین – جی سی سی سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا ، جس نے چین اور جی سی سی ممالک کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک نئی صورتحال پیدا کی۔
چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور وژن کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے سازگار ہے۔
چین، اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چین جی سی سی تعلقات میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔
چین-جی سی سی ممالک کا صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم 23 مئی کو صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں شروع ہوا، جس کا موضوع ہے "مستقبل پر مبنی ، چین اور جی سی سی ممالک کے مابین صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کا مشترکہ فروغ "۔