لاہور (لاہورنامہ)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت محرم،امن کمیٹیوں اور ڈویلپمنٹ پر اجلاس طلب کیا. تمام اضلاع اپنے محرم انتظامات پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیں۔ضلعی امن کمیٹیوں کو متحرک کریں ۔ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کریں۔تمام اضلاع پری و مون سون پیٹرن کو مدنظر رکھ کر نکاسی آب انتظامات فراہم رکھیں۔
اضلاع میں کسی بھی ادارے کی جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کرکے سٹیٹس کی تفصیل مرتب کریں اورجاری ترقیاتی سکیموں پر مامور ایجنسی ہی تفصیلات دے۔ڈی سی جائزہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کرینگے.