لاہور (لاہورنامہ) نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا اور وفد کی چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد سے ملاقات کی.
چئیرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلیے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور بیورو کی ورکنگ پر بریفنگ دی۔
نارویجن ایمبیسی کے وفد کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کروایا گیا انہوں نے بیورو میں مقیم بچوں سے ملاقات کی اور بچوں سے حال احوال دریافت کیا۔
اس موقع ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے.