مستقبل تاریک

شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ، وہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میںمصروف ہیں‘حسن مرتضیٰ

لاہور: پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ، وہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میںمصروف ہیں،پرویز مشرف کے ساتھی رہنے والوں کو جمہوریت سے نفرت ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف کی ملاقات سے شیخ رشید کی پریشانی جائز ہیں کیوں کہ جب بھی جمہوریت جماعتیں اکٹھی ہوتی ہیں تو آمریت کے ساتھی پریشان ہوتے ہیں ، شیخ رشید ہمیشہ ناکام وزیر رہے ہیں ، ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار شیخ رشید ہیں، ریلوے کا آڈٹ ہوا تو شیخ رشید کے خلاف بہت کچھ سامنے آئے گا، شیخ رشید اور فواد چوہدری عمران خان کے لئے روز نئے مسائل پیدا کرتے ہیں،ان دونوں نے ہمیشہ جمہوری نظام کے لئے عدم استحکام پیدا کیا ہے ، عمران خان بھی غیر جمہوری طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہیں،عمران خان جمہوریت کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ۔