پیاز کھانا ذیابیطس کی روک تھام کیلئے مفید

پیاز تقریباً ہر پکوان میں شامل کی جاتی ہے، یہ کسی بھی پکوان کو ذائقہ دار بنانے کے لیے سب سے اہم چیز ہے۔

پیاز کو کاٹنا یقیناً خاصہ مشکل کام ہے، لیکن اس کے بہت زیادہ فوائد موجود ہیں۔

پیاز میں ایسے اینٹی بیکٹیریل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جو سردی نزلہ زکام کی روک تھام کے لیے بھی مفید ہیں۔

پیاز کھانے سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے جس سے کولیسٹرال بھی کنڑول میں رہتا ہے۔

پیاز میں آئرن، فائبر، پوٹیشیم اور وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز ٹائپ 2 ذیابطیس کے شکار افراد کے لیے بھی بہت مفید ہے؟

پیاز کھانے کے کئی فوائد یہاں مندرجہ ذیل ہیں:

1- خون میں شوگر کی سطح کو کنڑول رکھنے کے لیے پیاز کارآمد مانی جاتی ہے۔

2- پیاز میں ایسے کمپاؤنڈز موجود ہیں جو ذیابطیس کی تمام علامات کو ختم کرتا ہے۔

3- سرخ پیاز میں فائبر کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، فائبر کسی بھی قسم کے کھانے کو دیر سے ہضم کرتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ فائبر ہماری صحت کے لیے بےحد ضروری ہے، کیوں کہ کھانے کو ہضم کرنے کے لیے خون میں موجود شوگر ہرکت میں آتی ہے جس سے بلڈ شوگر لیول مستحکم رہتی ہے۔

4- زیابطیس میں مبتلا افراد کو ایسی غذاؤں سے دور رہنے کی تاقید کی جاتی ہے جن میں کاربوہائےڈریٹس کی تعداد زیادہ ہو، اور پیاس ایک ایسی چیز ہے جس میں کاربز کافی کم تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

5- پیاز میں کیلوریز کی مقدار بھی کافی کم ہوتی ہے، جس سے وزن کنڑول میں رہتا ہے، دیہان رہے کہ پیاز کو صحیح انداز میں پکایا جائے جبکہ بہت زیادہ تیل کا استعمال نہ کیا جائے۔

کہا جاتا ہے کہ کچی پیاز بھی صحت کے لیے کافی مفید ہے، تاہم دن میں بہت زیادہ پیاز کھانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کیٹاگری میں : صحت