لاہور : گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ ٹی وی پر لانے کا سہرا رفاقت علی خان کو جاتا ہے اور وہ میرے روحانی استاد اور آئیڈیل کا درجہ رکھتے ہیں۔
حمیرا ارشد کہا کہ مجھے بچپن میں لڑکوں والے تمام شوق تھے مگر وقت کے ساتھ سب کچھ بدلتا گیا۔نجی مارننگ ٹی وی شومیں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی کو اپنے شوہر کو اہمیت دینی چاہیے ، میں شوبز سمیت زندگی کے دیگر معاملات میں اپنے شوہر کے مشورے اور مرضی کو اہمیت دیتی ہوں، حمیرا رشد نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنی اپنی ذمے داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنا چاہیے۔