فوک گلوکار

فوک گلوکار اکرم راہی کو صدارتی ایوارڈسے نوازا جائے،ایم اے تبسم

لاہور:فوک گیتوں کے زریعے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے گلوکاراکرم راہی کو حکومت پاکستان صدارتی

ایوارڈسے نوازے ،ان خیالات کا اظہار معروف شاعر،کالم نگاروسینئرصحافی ایم اے تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں

نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنی دردبھری آوازسے دنیا بھرمیں پنجاب کی حقیقی ثقافت کوروشناس کروایا،پڑوسی ملک بھارت

میں اپنی آوازسے عوام کو گرویدہ بنائے رکھا ،اکرم راہی کا ایک عرصہ سے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی

ڈنکا بجتا ہا،اوربھارت میں ہی کنگ آف فوک جیسے اعزازکوحاصل کیا،ایم اے تبسم نے کہا کہ اکرم راہی بلاشبہ ایک بڑا

فنکار ہے جس نے پنجابی کلچرکواپناتے ہوئے ریکارڈزآڈیوالبمزریلیزکئے ،ان البمز کا میوزک خود بنایا اور شاعری بھی خود

لکھی ،انہوںنے کہا کہ اکرم راہی دنیا بھرمیں سب سے زیادہ فوک گیتوں کے البم ریکارڈکروانے کا منفرداعزازرکھتا ہے

جوکسی اور کے مقدرمیں نہ آسکا،اکرم راہی کی پاکستان کے لئے انمول محبت اور فوک میوزک میں گرانقدرخدمات پر

حکومت پاکستان انہیں صدارتی ایوارڈسے نوازے ،اکرم راہی محب وطن پاکستانی ہے جس کے دل میں وطن کی محبت کوٹ

کوٹ کر بھری ہوئی ہے،اکرم راہی واقعی درد کا راہی ہے جو اس نے اپنے گیتوں کے زریعے ثابت کیا ہے۔