اسلام آباد :ترجمان بلاول بھٹو زر داری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی بات تشویش ناک ہے۔
ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ وزیر اطلاعات کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی نفی ہے۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کو مراعات کا معاملہ پارلیمان میں لایا جائے۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ضمانت کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے پھر نہیں کریں گے۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہاکہ کالعدم تنظیموں سے تعلق پر نوکریاں اور مراعات دینا حیران کن ہے۔
ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ پارلمان سے بالا فیصلوں کی قیمت قوم چکا رہی ہے ۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم صاف کہہ دیں وہ نیشنل ایکشن پلان کو نہیں مانتے۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی نرسریوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔