لاہور :تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف دونوں بڑی پارٹیاں سر جوڑ کر کھڑی ہیں،
عمران خان ہی ان کرپشن زدہ جماعتوں کو مات دے سکتے تھے،عمران خان کی قیادت میں ہم نے فرسودہ نظام کو للکارا، پی ٹی آئی نے دو بڑی سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ ختم کیا ۔
ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ خو اتین اور نوجوانوں نے پی ٹی آئی میں انقلاب کی بنیاد رکھی، پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے، ملکی سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ بلاول اور ان کے چچا نوازشر یف کی پالیسی ملک لوٹنا ہے۔ پہلے اداروں میں اثرروسوخ استعمال کیا جاتا تھا، اب آزاد اداروں کی وجہ سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ بلاول کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ وہ عوام کو بتائیں کہ سندھ میں اتنا پیسہ کہاں لگا؟ ان کے رشتہ دار امیر اور عوام غریب ہوئے، وہ نیا چارٹر آف ڈکیتی لانا چاہتے ہیں۔