لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سادگی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ دیگر صوبوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ۔
انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزراء16 یا 17 گریڈ کے افسر سے بھی کم تنخواہ لے رہے ہی ،جو وزراءاور اراکین اسمبلی لاہور میں رہائش نہیں رکھتے ان کے لیے تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر تھا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر نہ ہو اس پر بھی ایکشن لیا جاے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں صمصام بخاری نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کو کلیر نہیں کیا گیا ،ابھی احتساب پیپرا رولز کے خلاف جاری ہے ۔