کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے پہلے الیمینیٹر میں اسلام یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی، یونائیٹڈ نے 19.3 اوورز میں 162 رنز کا ہدف حاصل کرکے دوسرے ایلیمینیٹر تک رسائی حاصل کرلی، ہیلز کو 41 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے 162 رنز کا حدف دیا تھا جو یونائیٹڈ نے 19.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم اور کولن منرو نے اپنی اننگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور محمد سمیع کے پہلے اوور میں 17 رنز بنائے جس میں بابراعظم کے 4 رنز اور منرو کے 13 رنز شامل تھے۔ اسی طرح رومان رئیس کے دوسرے اوور میں بھی دونوں بیٹسمینوں نے گراؤنڈ کے چاروں جانب آزادانہ شاٹس کھیلتے ہوئے مزید 15 رنز کا اضافہ کیا اور اسکور کو 32 رنز تک پہنچا دیا۔ جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے بالر تبدیل کر کے فہیم اشرف کو بالنگ پر لگایا تاہم فہیم اشرف کے پہلے اوور میں بھی اسکورمیں 13 رنز کا اضافہ ہوا اور اسکور بڑھتا ہوا 45 رنز تک پہنچ گیا۔ جس کے بعد بالنگ میں ایک اور تبدیلی کی گئی اور محمد موسی کو بالنگ دی گئی۔ محمد موسی نے اپنے اوور میں کولن منرو کو وکٹ کیپر رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے پویلین واپس بھیج دیا۔ منرو نے 11 گیندوں پر ایک چھکا اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ تیسرے نمبر پر لائم لیونگ اسٹون بیٹنگ کے لئے آئے اور انہوں نے بھی بابراعظم کے ساتھ مل کر اسکور میں تیزی سے اضافے کو جاری رکھا۔ اس موقع پر محمد سمیع نے فہیم اشرف کی بال پر لیونگ اسٹون کے انفرادی اسکور 4 رنز پر کیچ چھوڑ دیا تاہم دونوں بیٹسمینوں نے مل کر اپنی اننگ کے 100رنز 10 اوورز میں مکمل کرلئے جس میں بابراعظم اور لیونگ اسٹون کے بالترتیب 38 اور 29 رنز شامل تھے۔ اس موقع پر لیونگ اسٹون 25 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر شاداب خان کی بال پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جب مجموعی اسکور 108 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم رومان رئیس کی بال پر وکٹ کیپر رونکی کے ہالتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے 32 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوتی ہوئی نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 161 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابتدائی 10 اوورز میں کراچی کنگز نے 100 رنز بنائے تھے اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا جبکہ 20 اوورز کے اختتام، پر کراچی کنگز نے 161 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے یعنی آخری 10 اوورز میں صرف 61 رنز کا اضافہ کیا گیا۔ اس طرح کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے 162 رنز کا حدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسی نے مقررہ 4 اوورز میں 42 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے 30 رنز دے کر 2 اور رومان رئیس اور شاداب خان نے بالترتیب ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ 162 رنز کے تعاقب میں اسلام یونائیٹد نے اپنی اننگ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور ابتدائی 10 اوورز میں 74 رنز بنائے جبکہ اس کے3 اہم بیٹسمین رونکی، ڈیلپورٹ اور والٹن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ رونکی نے 9 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور عامر یامین کی بال پر بابراعظم کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیلپورٹ نے 27 گیندوں پر 2 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 38 رنز اسکور کئے اور والٹن کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد ویلز نے اننگ کا آغٓاز کیا اور حسین طلعت کے ساتھ مل کر اسکور کو 15.4 اوورز میں 114 رنز تک پہنچایا ۔ اس موقع پر ہیلز42 گیندوں پر ایک چھکا اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر عامر یامین کی بال پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آخری 3 اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 33 رنز درکار تھے۔ حسین طلعت 19 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 32 رنز بنانے کے بعد عثمان شنورای کی بال پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی اور فہیم اشرف نے مل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگ کو آگے بڑھایا اور اسکور کو 156 رنز تک پہنچا دیا اس طرح آخری یعنی 20 ویں اوور میں یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 6 رنز درکار تھے اور 19.2 اوور میں فہیم اشرف 8گیندوں پر 17 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی بال پر عامر یامین کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آخری 4 گیندوں پر یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 2 رنز درکار تھے جو آصف علی نے چوکا لگا کر حاصل کرلئے۔ آصف علی نے 10 گیندوں پر 2 چھکے اور ایک چوکا لگا کر 24 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز کے عمر خان نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر یامین نے بھی 27 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، کولن انگرام، بابر اعظم، کولن منرو، لائم لیونگ اسٹون،بین ڈق، افتخاراحمد، محمد عامر، عامر یامین، عثمان شنواری اور عمر خان شامل ہیں جبکہ علی عمران نے بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ میں محمد سمیع کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لک رانکی، ہائیڈز، والٹن، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، حسین طلعت، فہہم اشرف، شاداب خان، رومان رئیس اور محمد موسی شامل ہیں۔ امپائرنگ کے فرائض شوزیب رضا اور مائیکل گوٖ نے انجام دئیے جبکہ ٹی وی امپائر راشد ریاض تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM