انکلیو سکینڈل

ماڈل ہاﺅسنگ انکلیو سکینڈل میں بڑی پیشرفت ،نیب نے مرکزی ملزم فرحان چیمہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے ماڈل ہاﺅسنگ انکلیو سکینڈل میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم فرحان

چیمہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکر لیا ،ملزم فرحان چیمہ پر بنیادی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم

لوٹنے کا الزام ہے۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور نے ملزم کو پہلے اکتوبر 2017 میں گرفتار کیا تاہم ملزم کی جانب سے 62

کروڑ کی پلی بارگین کی صورت میں ملزم فرحان چیمہ کی احتساب عدالت سے ضمانت ہوگئی تھی۔ملزم کی پہلے گرفتاری

کے دوران غلط بیانی اور دھوکہ دہی کا مرتکب ہونے پر دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور

کو ملزم کیخلاف تاحال مجموعی طور پر 2 ارب مالیت کے کلیمز موصول ہو چکے ہیں۔دیگر گرفتار ملزمان میں چوہان

اسٹیٹ کے مالک راشد بشیر ،آغا شاہد ،الہدی اسٹیٹ کے مالک رضوان فریاد، الامین اسٹیٹ کے مالک ساجد امین اور ارہم

اسٹیٹ کے مالک سلیم اشتیاق شامل ہیں۔ملزم فرحان چیمہ نے ماڈل ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے علاوہ ماڈل بزنس ٹریڈ اور ماڈل

بزنس اسکوائر کے نام سے جعلی پراجیکٹ لانچ کئے اور عوام سے خطیر رقوم بٹوری۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب

جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق عوام سے دھوکہ دہی کے مرتکب ملزمان کیخلاف تادیبی کاروائیاں جاری ہیں