ثانیہ ملہوترا

اچھے لوگوں کےساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میری خوش قسمتی ہے ، عامر اور نواز کے ساتھ کام بہترین تجربہ رہا،ثانیہ ملہوترا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے کہا ہے کہ اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میری خوش قسمتی ہے ، عامر اور پھر نواز کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ رہا۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے کہا ہے کہ فوٹوگراف کے ڈائریکٹر رتیش بترا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان سے تو بھوت بھی ڈرتے ہیں۔

بھوتوں سے جڑی اسی بات چیت میں ثانیہ نے بتایا کہ فوٹوگراف ان کی دوسری فلم تھی۔ ثانیہ نے دنگل کے بعد فوٹوگراف پر کام کیا۔فلم فوٹوگراف میں نواز الدین کے ساتھ کام کرنے کو لےکر ثانیہ نے کہا کہ پہلے عامر کے ساتھ پھر نواز کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ رہا۔

اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے کو لے کر وہ خود کو کافی خوش قسمت سمجھتی ہیں۔اپنے فوٹوگراف کے پرموشن کے لئے دہلی پہنچی ثانیہ سے جب دنگل 2 کو لے کر بات کی گئی تو انہوں نے کہا اس کے لئے نتیش سر سے پوچھنا پڑےگا اس کا مطلب صاف ہے کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

لیکن اگر ڈائریکٹر کچھ فائنل کر لیں تو پردے پر ایک مرتبہ پھر دنگل ہو سکتا ہے۔