کراچی: آج بھی پی ایس ایل فور کی ٹرافی کو سرفراز احمد نے ہی اٹھایا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان کے الفاظ کی ”لاج “ رکھ لی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کامیابی پر نیشنل سٹیڈیم میں سجدہ ریز ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ چیمپین بننے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کھلاڑی نیشنل سٹیڈیم میں سجدہ ریز ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا دعویٰ سچ ثابت ہوا ، پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے فائنل میں شکست دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتان نے پی ایس ایل فور کی ٹرافی اٹھا ئی ہوتی تھی تو اس موقع پر پشاور زلمی کی کپتان ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا تھا کہ آج اس ٹرافی کو آپ اٹھائیں کل ہم اٹھائیں گے.
جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کل بھی اس ٹرافی کو ہم ہی اٹھائیں گے ، یو ں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور گلیڈی ایٹرز کو کوشکست دیتے ہوئے اپنے کپتان کی کہی ہوئی بات کی” لاج“ رکھ لی۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم،کراچی میں پشاور زلمی کے 139رنزکے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا.