آصف علی زر داری

آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کی نیب میں پیشی ، جیالوں کی حکومت اور شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے حکومت اور وزیر ر یلوے شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

بدھ کو سابق صدر آصف علی زر داری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر موجود تھی ، کارکنان نے بلاول بھٹو زر داری اور آصف علی زر داری کی گاڑی کو اپنی حصار میں لے رکھا تھا ۔

اس موقع پر کارکنوں کی دجانب سے نیب آفس کے باہر شدید نے بازی کی گئی ۔ کارکن بلاول بھٹو زر داری قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور شیخ رشید احمد اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے ۔ جیالے یا اللہ یا رسول ، بلاول بے قصور کے نعرے لگا رہے تھے اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔