اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد پاکستان کا دورہ کریں گے،23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد پاکستان کا دورہ کریں گے،ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی آرہا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ترجمان کے مطابق و زیراعظم مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے سربراہان کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
ترجمان کے مطابق مہاتیر محمد کے دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، معیشت ،دفاعی تعلقات پر فوکس ہوگا۔