جاپان خلائی تحقیقاتی ٹیم کی سیارچے ریوگو پر پانی کی موجودگی کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان کی خلائی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ سیارچے ری±وگ±و پر پانی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جاپان خلائی تحقیقاتی ایجنسی جاکسا اور متعدد یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل جاکسا ٹیم نے خلائی جہاز سے خارج ہونے والی انفراریڈ شعاعوں کے ذریعے دو مہینوں تک سیارچے کے پتھروں کی ہیئتِ ترکیبی کا معائنہ کے بعد کہا ہے کہ سیارچے کے پتھروں میں پانی کی موجودگی کا اشارہ ملا ہے.

اس کا مطلب ہے کہ ریوگو کی سطح پر پانی مائع یا منجمد حالت کی بجائے معدنیاتی ذرات میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی خلائی شٹل ہیابوسا 2 اس سیارچے کی سطح پر گزشتہ ماہ اترا تھا اور اس نے سیارچے سے پتھروں کے نمونے اکٹھے کیے تھے۔