اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ءکے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے فارمز اضافی لیٹ فیس چارجز کے ساتھ (آج) جمعہ کو بینکوں کے اوقات کار تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی فاٹا اور بلوچستان کے لوگوں کو میٹرک کی تعلیم بالکل مفت فراہم کرتی ہے.
ملک کے کسی بھی کونے سے خواجہ سراء¾ جیلوں میں مقید افراد ¾ کسی بھی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد یونیورسٹی کے کسی بھی تعلیمی پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ مفت تعلیمی سہولت سے مستفید ہونے کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں میرٹ بیسڈ پروگرامز کے ایڈمشن ٹیسٹ 15سے 25۔اپریل کے درمیان ہوں گے۔ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30 اپریل کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔