ڈاﺅن سنڈروم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاﺅن سنڈروم ڈے منایا گیا

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاﺅن سنڈروم ڈے جمعرات کو منایا گیا۔ ڈاﺅن سنڈروم ایک پیدائشی جینیاتی نقص ہے جس کے شکار بچوں کے خلیات میں 46کے بجائے 47کروموسوم ہوتے ہیں اور یہ زائد کروموسوم بچے کی ذہنی نشوونما میں تاخیر اور جسمانی معذوری کا سبب بنتا ہے۔

ڈاون سنڈروم کی علامات مختلف بچوں میں مختلف ہوتی ہیںلیکن ان میں غیر معمولی جسمانی نشوونما ایک واضح علامت ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ہر 800 میں سے ایک بچہ ڈاون سنڈروم ہوسکتا ہے، ان بچوں کو پڑھنے، لکھنے، چلنے، سوچنے اور سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاو¿ن سنڈروم بچے مختلف صلاحیتوں میں عام بچوں سے کم ضرور ہوتے ہیں لیکن ذراسی محنت ، توجہ،اسپیچ تھراپی اور جسمانی ورزش سے انہیں ایک اچھی زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔