لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان کا کہنا ہے کہ ڈاﺅن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈا ﺅن سینڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے جمعرات کو ڈا ﺅن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈان سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈا ﺅن سینڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.
ڈا ﺅن سینڈروم کے مرض کے شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے، حکومت ڈان سینڈروم کے شکار بچوں کی بحالی اور نگہداشت کے لیے جامع پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ڈان سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی وسماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔