اسلا م آ با د : سپریم کورٹ میں بحریہ ٹا ﺅن کیس کی سماعت میں عدالت نے بحریہ ٹاﺅن کی 460ارب روپے کی پیشکیش قبول کرلی، بحریہ ٹاون کراچی پراجیکٹ پر 460 ارب 7 سالوں میں ادا کرے گا ۔جمعرات کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،بحریہ ٹاﺅن کے وکیل نے کہا مدت سات سال کی بجائے ساڑھے سات سال کرلیں،اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا ساڑھے 7 سال میں ادائیگی کرنی ہے تو پھر نیب سے بات کرلیں.
سپریم کورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاون کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے بھی روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ بحریہ ٹاون ڈا ﺅن پیمنٹ کی مد میں 25 ارب ادا کرے گا، 25 ارب 27 اگست تک ادا کرنا ہوں گے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بحریہ ٹان اگر اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا تو اسے 4 فیصد سود ادا کرنا ہوگا، رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ رقم کی ادائیگی سے متعلق بحریہ ٹان کے ڈائریکٹر بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں۔