برقعہ پہنے

معروف کینیڈین گلوکارہ کی برقعہ پہنے تصویر نے دنیا میں دھوم مچادی

دبئی(ویب ڈیسک) معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لیویگن گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سالانہ ’سپیشل اولمپکس‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ اپنی پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔
اس دوران وہ اپنی مختلف مقامات پر بنائی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہیں۔ ان میں سے ایک تصویر انہوں نے ایسا لباس پہن رکھا تھا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق اس تصویر میں ایورل لیویگن نے مکمل طور پر مسلم خواتین کا روپ اپنا رکھا تھا، انہوں نے سر پر دوپٹہ لے رکھا تھا اور سیاہ عبائیہ پہن رکھا تھا۔یہ تصویر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور صارفین کمنٹس میں گلوکارہ کی تعریف کرنے لگے۔

ایک شخص نے لکھا کہ ’’بہت خوبصورت۔‘‘ایک اور نے کہا کہ ’’تم ہر طرح کے لباس میں خوبصورت لگتی ہو۔ایک لڑکی نے لکھا کہ ’’ایورل! تمہیں عبائیہ بہت جچ رہا ہے۔‘‘ایک صارف نے کہا کہ ’’تم لڑکیوں اور خواتین کے لیے رول ماڈل ہو۔‘‘