یوم پاکستان

یوم پاکستان کی تیاریوں کے پیش نظر پریڈ گراؤنڈ کے گردو نواح میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : یوم پاکستان کی تیاریوں کے پیش نظر پریڈ گراؤنڈ کے گردو نواح میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق موبائل و انٹرنیٹ سروس پریڈ گراؤنڈ کے 10 کلومیٹر کے احاطے تک بند رہے گی۔

یوم پاکستان کی تیاریوں کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کل سے ہی بند کر دی گئی ہے، شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز، وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر پریڈ گراؤنڈ کے 10 کلومیٹرکے احاطے میں اسلام آباد انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ سروس کو فل ڈریس ریہرسل کے پیش نظر بند کیا گیا تھا اور 23 مار چ کو دوران ریہرسل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔