لاہور:اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ مجھے اپنی فیملی سے بیحد پیار ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ انہیں ہر طرح سے سکون میسر آئے ،شوبز مصروفیات کے باوجود کبھی بھی بچوں کی پرورش میں غفلت نہیں برتی ۔
ایک انٹر ویو میں ثناءنے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی فنی مصروفیات اور فیملی میں توازن بر قرار رکھا ہے لیکن میری ترجیح میرے بچے اور فیملی ہے اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بڑی سوچ بچار کے ساتھ چلنا پڑتا ہے اور خاص طو رپر ایسی خواتین جو مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں ان کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے اور انہیں انتہائی احتیاط اور سو چ سمجھ کرچلنا پڑتا ہے ۔
ثناءنے کہا کہ میری فیملی میری جنت ہے اور میں ان کے سکون کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔