لاہور:معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ اور پروڈیوسر عمران مہر نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کےلئے لاہو رکے پوش علاقہ ڈیفنس میں ٹیلنٹ ایجنسی اور پروڈکشن اسٹوڈیو بنا لیا ۔
رابی پیرزادہ اور عمران مہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پلیٹ فارم سے فلم ، ٹی وی ڈرامہ بنانے کے ساتھ برائیڈل شوٹس اور ایونٹ مینجمنٹ کا کام بھی کیا جائے گا تاہم اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں لڑکوں او رلڑکیوںکو اس پلیٹ فارم کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں آڈیشن کر کے نئے چہروں کو اپنے پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ ایسے با صلاحیت نوجوان لڑکے اور لڑکیاںجنہیں کسی وجہ سے آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں آتے انہیں اس پلیٹ فارم سے آگے بڑھنے کے لئے ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی۔