لاہور:آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این جی سٹیشن کے ساتھ پیٹرول پمپ یا کسی ایکوپمنٹ کے اضافے پر 2لاکھ چارجز عائد ہوں گے۔
اوگرا کے مطابق ایسے تمام سی این جی سٹیشنزجن پر پٹرول پمپ بغیر اوگرا کی پیشگی اجازت سے لگے ہیں اوران کی درخواستیںبرائے پےٹرول پمپ رےگولرائزےشن 14فروری تک اوگرا میں موصول ہوچکی ہیں اور زیر التواءہیں کو پہلے فیصلہ کے مطابق 5لاکھ روپے ریگولرائزےشن فیس لے کر ریگولرائز کیا جائے گا ۔
اوگرا نے کہا ہے کہ اس فےصلہ کے وصول ہونے کے ایک ماہ اندر مذکورہ بالا رےگولرائزےشن چارجز بذرےعہ بےنک ڈرافٹ اوگرا میں جمع کر ادئیے جائیں ۔اتھارٹی نے مزےد فےصلہ کےا ہے کہ مستقبل میں (مذکورہ بالا مقررہ تاریخ کے بعد )والی کسی سی این جی سٹیشن کی ریگولائزیشن کی درخواست پر ریگولائزیشن چارجز 10لاکھ بصورت کسی سی این جی سٹےشن نے پیٹرول پمپ کا اضافہ اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر کیا ہوا2لاکھ روپے جبکہ کسی سی این جی سٹیشن نے اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر کوئی ایکو پمنٹ کا اضافہ کیا ہو ۔