ریحام خان کی

ہمیں ریحام خان کی کتاب منظر عام پر لانے کیلئے مجبور نہ کیا جائے ‘حسن مرتضیٰ

لاہور:پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہنیازی ٹولے کے پاس تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں، نیاز ی اور ان کے حواری عوام کو فریب دے رہے ہیں، اسد عمر اور شیخ رشید جیسے کئی درباری آئے ، ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر لے آئیں۔

انہوں نے کہاکہ اسد عمر حمور الرحمن کمیشن رپورٹ پڑھیں پھر بات کریں،نیازی ٹولہ سوچ لے کہ اگر سیتا وائٹ کا قصہ منظر عام پرآگیا تو کیا ہوگا ، ہم نے اپنے کارکنان کو روک رکھا ہے ،ایسا نہ ہو کہ وہ اسد عمر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوجائیں،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو عظیم باپ کے بیٹے ہیں،ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو آج بھیزندہ ہیں ،بھٹو خاندان نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں،بلاول بھٹو کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت پر فخر ہے ، بلاول بھٹو ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے اور پیپلز پارٹی کے دو رمیں ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ،عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں انہیں پیپلزپارٹی سے ہی امیدیں وابستہ ہیں۔