عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

ملتان میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے سماں باند ھ دیا

ملتان: ملتان میں جشن بہاراں کے حوالے سے میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اورامان اللہ سمیت دیگر گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ہونے والے رنگا رنگ میوزیکل پروگرام میں نامور گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے اپنی سریلی اور مدھر آواز کا جادو جگایا اور پیار نال نہ سہی، بالو بتیاں وے ماہی اور دل لگایا تھا گا کر شائقین کو جھومنے پر مجبور پر کر دیا۔اس موقع پر معروف کامیڈین امان اللہ نے بھی برجستہ جملوں سے میوزیکل پروگرام کے شرکاء کے چہروں پر خوب قہقے بھی بکھیرے، میوزیکل پروگرام کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے شہر کی فضا جگمگا اٹھی۔